خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی نے قانونی اصلاحات (ترمیمی) بل 2015 مسترد کردیا

  • اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) قانونی اصلاحات (ترمیمی) بل 2015ء قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے مسترد کردیا جبکہ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بغیر یہ بل منظور نہیں ہو سکتا‘ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر اپیل کا حق ملنا چاہیے،اعلی عدلیہ کے سو موٹو اختیار کے معاملے […]

  • قومی اسمبلی: خواجہ سعد کے اقدامات کی تعریف

    اسلام آباد (ملت + اے پی پی) قومی اسمبلی نے ملک میں ریلوے کی اراضی سے استفادہ نہ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کے دوران اراکین نے ریلوے کی بہتری کے لئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی […]

  • پبلک اکاونٹس کمیٹی؛ ایف بی آر اور آڈٹ حکام میں ٹھن گئی

    اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسٹم ڈیوٹی میں دی گئی اربوں روپے کی چھوٹ پر بننے والے آڈٹ پیراؤں پر ایف بی آر اور آڈٹ حکام میں ٹھن گئی، دونوں محکموں کے افسران کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ، دونوں محکموں کی خواتین بھی آ،نے سامنے آ […]

  • تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان اجلاس میں انٹری

    اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کمیٹیوں میں بھی واپسی، پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود اور عارف علوی نے پی اے سی اجلاس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کی طرف سے ایوان کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد […]

  • فوجی کمانڈ کی تبدیلی مثبت پیش رفت ہے: خورشید

    اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوجی کمانڈ کی تبدیلی مثبت پیش رفت ہے، ملک میں اقتدار اور فوجی کمانڈ کی تبدیلی آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے ہونی چاہیے، تحریک انصاف کے اراکین کو پی اے سی میں خوش آمدید کرتے ہیں۔ […]

  • گیس لوڈشیڈنگ: اقدامات اٹھانے کی قرارداد منظور

    اسلام آباد (ملت + اے پی پی) قومی اسمبلی نے ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی قرارداد منظور کرلی ہے جبکہ اراکین نے کہا ہے کہ ملک سے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ایران پاکستان اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبوں کو عملی […]

  • متعلقہ وزیر کو ایوان میں موجود ہونا چاہیے: جاوید عباسی

    اسلام آباد (ملت + اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جس وزیر سے متعلقہ بزنس ایجنڈے پر ہو اس کو ایوان میں موجود ہونا چاہیے، صرف عملے کی جانب سے نوٹس لینے سے بات نہیں بنے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیگم طاہرہ بخاری […]

  • کمان تبدیلی تقریب؛ آرمی چیف کے کلاس فیلوز، سٹوڈنٹس کی خصوصی شرکت

    راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کلاس فیلوز نے خصوصی شرکت کی‘ جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاک فوج کی سٹک سنبھالی تو انہوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ منگل کو یہاں پاک فوج کی […]