خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

  • اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 نومبر کو طلب کر لیا۔اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کے لیے پانچ ناموں پر غور ہو گا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں خیل نے دو ججز […]

  • وادی نیلم میں شہداء کی تعداد 11ہوگئی

    وادی نیلم (ملت+اے پی پی) وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ شہداء کی تعداد 11 ہو گئی۔ بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے مسافر بس کو ڈھڈنیال کے قریب نشانہ بنایا تھا۔ راکٹ کا نشانہ بننے والی مسافر کوسٹر کی فوٹیج دنیا نیوز […]

  • مسئلہ کشمیر: سپریم کورٹ میں درخواست

    لاہور (ملت + آئی این پی) کشمیریوں پر مظالم اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار داد کے برعکس مقبوضہ جموں کشمیر میں رائے شماری کرانے کے بجائے کشمیریوں پر مظالم کر […]

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم

    اسلام آباد (ملت + آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک […]

  • میزائل بوٹس کا خصوصی دستہ گوادر بندرگاہ کی حفاظت کرے گا

    کراچی:(ملت+اے پی پی) گوادر بندرگاہ کی حفاظت کے لیے تیز رفتار میزائل بوٹس پر مشتمل نیوی کا اسپیشل اسکوارڈن تعینات کیا جائے گا۔ بحری جہازوں کو گہرے پانیوںمیںایندھن فراہم کرنے کے لیے آئل ٹینکر فلیٹ آئندہ سال کے وسط تک پاک بحریہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ نیوی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے گوادر […]

  • ’’بھارتی بحری ایڈونچر اورمہران حملہ ایک ہی سازش کی کڑی ہیں‘‘

    کراچی:(ملت+اے پی پی) آئیڈیاز2016 دفاعی نمائش میں شریک دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ بھارتی آبدوزکی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی اورکراچی میں پی این ایس مہران پرحملہ ایک ہی سازش کی کڑی ہیں۔ جن کے پیچھے پاکستان کے دیرینہ دشمنوں کاہاتھ اب بے نقاب ہوچکا۔بھارتی آبدوزکی پاکستانی حدود میں آمدچینی سب میرین کے بحیرہ ہندکے […]

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا چوتھا اورآخری روز

    کراچی:(ملت+اے پی پی) ایکسپو سینٹر میں نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے چوتھے اور آخری روز عوام کی بڑی نمائش دیکھنے کے لئے پہنچ گئی۔ کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا چوتھا اور آخری روز ہے، آج عام عوام کو بھی دفاعی نمائش دیکھنے کی اجازت ہے جس […]

  • وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

    اسلام آباد:(ملت+اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں شرکت کے لیے آرمی چیف وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل […]