خبرنامہ پاکستان

پرویز مشرف کا پاکستان آنے کا فیصلہ، پروگرام تاحال واضح نہیں

  • آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال پاسپورٹ بحال نہ ہونے کی وجہ سے اُن کا پروگرام غیر واضح ہے۔ اس بات کا اعلان آل پاکستان مسلم لیگ کے ٹوئٹر آکاؤنٹ پر جمعرات کی شب کیا گیا ہے۔ […]

  • میرے خلاف کارروائی پیشہ ورانہ رقابت کی وجہ سے کرائی گئی، راؤ انوار

    کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی پیشہ ورانہ رقابت کی وجہ سے کرائی گئی جبکہ دھمکی آمیز خط سے متعلق وہ وفاق، صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو آگاہ کرچکے ہیں۔ کراچی […]

  • نیب ریفرنسز میں پیروی کیلئے نواز شریف کے نئے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا

    اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت تین نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پیروی کے لیے نئے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی تو اُس موقع پر نواز شریف کی جانب سے […]

  • ملک میں 16 جون سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہفتہ 16 جون سے ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔ عیدالفطر کے دنوں میں […]

  • نوازشریف اورمریم نواز بیرون ملک روانہ

    سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز لندن کے لیے روانہ ہوگئےہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز لندن کےلیے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ نوازشریف لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔نوازشریف اہل خانہ کےہمراہ عیدلندن میں منائیں گے۔ لندن روانگی سے قبل ٹویٹ کرتےہوئے مریم نوازکاکہناتھاکہ لندن سے والدہ کی عیادت کےبعد […]

  • ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے کیلئے امیدوار کا نام فائنل کرلیا

    مسلم لیگ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار کا نام فائنل کرلیا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی کیخلاف قمر الاسلام راجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کے بیشتر شہروں […]

  • کراچی: موٹرسائیکل کی چین میں برقع پھنس کر گرنے والی خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

    کراچی: شارع فیصل کے ناتھا خان پُل پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کا شوہر اور بچی حادثے میں محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق حادثہ شارع فیصل کے ناتھا خان پُل پر پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار خاتون اپنے شوہر اور بچی کے ہمراہ جا رہی تھیں کے اُن […]

  • سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس دوبارہ زیر حراست

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیب نے کلفٹن میں واقع گھر پر چھاپہ مارکر ناصر عباس کو حراست میں لیا۔ ناصر عباس دو روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، انہیں اس […]