خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد کی سیکورٹی ہائی الرٹ

  • اسلام آباد (اے پی پی) پشاور کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کی طرف سے حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ۔ تمام افسران کو اپنے علاقوں میں گشت پر رہنے کے احکامات بھی جاری […]

  • وزیراعظم کا پشاورمیں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن پراطمینان کا اظہار

    اسلام آباد: (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا‘ فوج‘ ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا کر قابل تحسین اقدام کیا ۔ جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف نے پشاور […]

  • سرتاج عزیز کا اٹلی کے سفارتخانے کا دورہ

    اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے جمعرات کو اٹلی کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور 24 اگست کو آنے والے زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ سرتاج عزیز نے سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا […]

  • وزیراعظم (آج) کالا شاہ کاکومیں بائی پاس کا سنگ بنیادرکھیں گے

    اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف (آج) جمعہ کو کالا شاہ کاکو میں لاہور مشرقی بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 6 لین کا 16.5 کلو میٹر طویل لاہور مشرقی بائی پاس 28 ارب کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ بائی پاس پر حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ […]

  • پاکستان اورترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے، ترک سفیر

    ترک سفیر:(اے پی پی) ترک سفیر بابر گرگن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے، پنجاب حکومت ترکی کے ساتھ باہمی اشتراک کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ لاہورمیں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی روابط بہتر کرنے کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا […]

  • پرویزمشرف سے پیسےکا حساب کیوں نہیں مانگا جاتا؟ پرویز

    مری: (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا مری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے کام میں روڑے نہیں اٹکائے بلکہ حکومتی کاموں میں اٹکائے گئے۔ 2013ء میں حکومت کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کی دلدل میں پھنسا پاکستان ملا تھا۔ ان کا […]

  • مردان :ضلع کچہری میں دھماکے،9افراد جاں بحق

    صوبہ خیبر پختونخوا:(اے پی پی) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان کی ضلع کچہری میں 2بم دھماکوں میں اب پولیس اہلکاروں سمیت9افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مردان ضلع کچہری کے قریب ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت9افراد جاں بحق اور30زخمی ہوگئے، زخمیوں کومردان کمپلکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ […]

  • پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے: عمران

    مالم جبہ: (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مالم جبہ میں چیئرلفٹ کا افتتاح کر دیا ۔ کپتان نے پرویز خٹک کے ساتھ بلندی سے وادی کے حسن کا نظارہ بھی کیا ۔ مالم جبہ سکی ریزارٹ میں چیئرلفٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے […]