خبرنامہ پاکستان

اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت میں پاکستان کیلئےگیم چینجرہے: احسن اقبال

  • گلگت(آئی این پی)وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت میں پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے،آج اقتصادی راہداری اور ملکی نظام کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے کیونکہ ملک کی 20کروڑ عوام اقتصادی راہداری کی محافظ ہے،جس کو کوئی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ […]

  • چیف جسٹس پاکستان نےسانحہ کوئٹہ کا ازخود نوٹس لےلیا

    اسلام آباد:(اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت 20ستمبر کو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے- چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی ہیں جب کہ […]

  • اسلام آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی حج آپریٹرگرفتار

    اسلام آباد:(آئی این پی) ایف آئی اے نے ٹھنڈا پانی نیلور میں چھاپہ مار کر جعلی حج آپریٹر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ٹھنڈا پانی نیلور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی حج آپریٹر طارق انعام کو گرفتار […]

  • سابق گورنرغلام مصطفیٰ کھرکےگھرچھاپہ، بیٹا گرفتار، ضمانت پررہا

    مظفرگڑھ:(اے پی پی) پولیس نے سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کے گھر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن کھر کو اشتہاری بھائی کو فرار کرانے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا تاہم عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ منگل کو علی الصباح پولیس نے کھر غربی میں غلام […]

  • دہشت گردی کیخلاف وفاقی سطح پرنیاعدالتی نظام لانے پرکام شروع

    اسلام آباد:(آئی این پی) وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کی15جولائی کومدت پوری ہوجانے کے بعدقانون کودوبارہ نافذنہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ انتہائی ذمے دارذرائع نے بتایا کہ مذکورہ قانون کے تحت قانون نافذکرنیوالے اداروں کوخصوصی اختیارات دیے گئے تھے۔ اس قانون میں گواہوں کوتحفظ دینے کے علاوہ وہ شہادتیں بھی قابل قبول قراردی گئی […]

  • چودہ بجلی منصوبےدسمبر2018 تک مکمل ہونگے، وزارت پانی وبجلی

    اسلام آباد:(آئی این پی) حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے بجلی پیداوار کے مختلف منصوبوں پر کام تیزکردیا،راہداری منصوبے کے تحت 10 ہزار 4 سومیگاواٹ کے14 منصوبے دسمبر 2018 تک مکمل ہو جائیں گے۔ حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز ہونے والی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے […]

  • محض طلاق کہنےسےبیوی کوطلاق نہیں ہوجاتی، سپریم کورٹ

    اسلام آباد:(اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے نان نفقے سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ محض طلاق کہنے سے بیوی کو طلاق نہیں ہو جاتی، قانون کے مطابق پراسس مکمل کرنے کے بعد ہی طلاق موثر ہو گی۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے بیوی کو […]

  • وفاقی کابینہ اجلاس، 10روپےکا سکہ متعارف کرانےکی منظوری دی جائےگی

    اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ،اجلاس میں وزیراعظم پائیدار ترقی کے اہداف کا پروگرام پانچ روپے کے سکے کے ڈیزائن تبدیلی اور دس روپے کا نیا سکہ متعارف کرانے کی منظوری دی جائے گی ۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ […]