خبرنامہ پاکستان

سی پیک؛پاکستان کی خوشحالی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

  • اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔یہ منصوبہ نہ صرف اس ریجن بلکہ سینٹرل ایشیاء سے لے کر مڈل ایسٹ تک معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار […]

  • متحدہ الطاف حسین کےکسی عمل کی قانوناً جوابدہ نہیں، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد:(اے پی پی) الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکے نام سے رجسٹرڈہے۔ وہ الطاف حسین کے کسی عمل کی قانونی طورپرجوابدہ نہیں ہے، نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے2012 میں آئین رجسٹرڈکرایاتھا، فاروق ستارپارٹی کے آئینی سربراہ اورڈپٹی کنوینرہیں جبکہ نسرین جلیل بھی […]

  • ق لیگ نے پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

    لاہور: (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سینئر رہنما جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور سبطین خان شامل تھے۔ جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کو 3 ستمبر […]

  • عمران خان نے طاہرالقادری کودعوت دیدی

    لاہور: (آئی این پی) پاکستان کی سیاست کے سیاسی کزنز عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ہیں ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو سال کے عرصے کے بعد بالآخر براہ راست رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو فون کر کے حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے حکومت […]

  • 3ستمبر کو لاہور میں پر امن طریقے سے عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، عمران خان

    اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ 3ستمبر کو لاہور میں پر امن طریقے سے عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ کسی پارٹی کے کے سربراہ کو اپنا پارٹی منشور بیان کرنے سے روکنا غیر آئینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بنی گالا میں […]

  • سی پیک منصوبے سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائیگی، وزیراعظم نوازشریف..مکمل خبر

    اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )علاقے میں معاشی محرومی سے نجات اور امن و خوشحالی کے نئے دور کے آغاز سے نہ صرف پاکستان کیلئے ’’گیم چینجر ‘‘ ثابت ہوگی بلکہ اس سے پورے خطے کی تقدیر بھی بدل جائے گی اور […]

  • افغانستان پاکستان کے درمیان نظریاتی بارڈرنہیں: سراج الحق

    چمن(آئی این پی )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے درمیان نظریاتی بارڈر نہیں بلکہ انتظامی بارڈرہے جس طرح دوبھائیوں کے درمیان دیوار ہو۔ یہ انڈیا کی طرح کا بارڈر نہیں۔ بارڈر بند کرکے لاکھوں لوگوں جن میں خواتین ،مریض ،ضعیف افراد اور تاجر برادری شامل ہیں شدید […]

  • آرمی چیف سے آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر کی ملاقات

    راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان نے ملاقات کی‘آرمی چیف نے مسعود خان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اورکشمیر کاز کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر […]