اھم خبریں

وزیر اعظم عمران خان کےدورہ ملائیشیا کا شیڈول تیار

  • اسلام آباد:(ملت آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20 نومبر کو ملائیشیا پہنچیں گے اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان 20 نومبر […]

  • موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے اور نہ ہی منصوبہ بندی: چیف جسٹس

    اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ میں تجاوزارت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے، نہ ہی صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ […]

  • وزیراعظم عمران خان کی قطری آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام مسلمان ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قطر کے چیف آف آرمی اسٹاف آف آرمڈ فورس لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے […]

  • نیب افسران پر میڈیا کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد

    اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ادارے کے تمام ڈائریکٹر جنرلز (ڈی جیز)، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا (پرنٹ اور الیکٹرانک) کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا […]

  • منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

    کراچی:(ملت آن لائن) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ فاضل […]

  • مشرف نے کمیشن کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا عدالتی حکم چیلنج کردیا

    اسلام آباد: (ملت آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بیرون ملک کمیشن بھجوانے کا خصوصی عدالت کا حکم نامہ چیلنج کردیا۔ جسٹس یاور علی پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں 15 اکتوبر کو سابق صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک کمیشن […]