بیجنگ(ملت + آئی این پی)چین کی معروف کمپنی ہائیر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کی نسبت 12.6فیصد اضافہ آمدنی میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چینی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آمدنی میں اضافہ وسیع […]
تجارتی
چینی کمپنی ہائیر کے منافع میں رواں سال ریکارڈ اضافہ
-
چین سے مال بردار بجری جہاز گوادر بندرگاہ پہنچ گیا
گوادر(ملت) ژانگ ہانگ ہان ہائےنامی بحری جہازگوادر بندرگاہ پر لنگرا نداز ہوا،جہاز میں تقریباً 20 ہزار ٹن سیمنٹ،بلڈروزراور ڈمپرسمیت مختلف مشینری لائی گئی ہے۔گزشتہ تقریبا ًایک ماہ کےدوران چین سےدوسرا کارگو جہاز گوادر پہنچاہے،سرکاری ذرائع کے مطابق سیمنٹ اور دیگر مواد اور مشینری کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیاجائےگا۔
-
ایشیائی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
ہانگ کانگ(اے پی پی) ایشیائی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا عمل جاری ہے ۔ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونے کے نرخوں پر بھی اثرات مرتب کئے ہیں۔ دوسری طرف بھارت کی طرف سے سونے کی طلب میں اضافے نے سونے کے نرخوں کو استحکام دیا ہے ۔ سپاٹ گولڈ […]
-
چینی صنعتی بنک کی صنعتی پیداوار کے فروغ کیلئے پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی
بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کے صنعتی و تجارتی بنک (آئی سی بی سی ) نے چین۔ پاکستان اقتصادی راہدلاری پیکج کے تحت پاکستان کی صنعتی پیداوار کو فروغ دینے میں پاکستان کی حمایت کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے ، بنک کے اہلکاروں نے جمعرات کو یہاں کہا کہ بنک […]
-
چینی سٹاکس بدھ کو کمی پر بند ہوئے
بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چینی سٹاکس بدھ کو کمی پر بند ہوئے، بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس0.5فیصد کی کمی سے3116.31پوائنٹس ، چھوٹا شینزن انڈیکس 0.5فیصد کی کمی سے10817.51پوائنٹس جبکہ چین کے نصدق سٹائل بورڈ آف گروتھ انٹر پرائزز پر پیروی کرنیوالا چائی نیکسٹ انڈیکس0.71فیصد کی کمی سے 2184.49پوائنٹس پر بند ہوا ۔
-
چین دنیا میں اسمارٹ فون کو فروع دینے والی واحدسپر پاور بن گیا
برلن (ملت + آئی این پی )چینی اسمارٹ فونز منڈی میں مسلسل تیزی سے چین دنیا بھر میں اسمارٹ فون کو فروع دینے والی سپر پاور بن گیا ، دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی کل فروخت 1 کھرب 4 ارب امریکی ڈالرز جبکہ چین میں اسمارٹ فونز کی فروخت 31 ارب 70 کروڑ امریکی […]