اسلام آباد:(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتوار کی شب اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس کے علاوہ دیگر […]
قومی دفاع
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس
-
گلشن اقبال پارک میں دہشتگردوں کی جانب سے حیوانیت کا ثبوت دیا گیا، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے‘ وفاقی وزیر کامران مائیکل کی میڈیا سے گفتگو
لاہور:(اے پی پی )وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے حیوانیت کا ثبوت دیا گیا مگر جیت انسانیت کی ہوگی۔مسیحی برادری کا خون بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے بہا ہے۔بم دھماکے کے بعد […]
-
گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکہ میں65 افراد جاں بحق ٗ 340 زخمیوں کو شیخ زید سمیت دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا‘ترجمان ریسکیو
لاہور :(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکہ میں 65افراد جاں بحق جبکہ 340 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے39 افراد کی نعشیں اور 125 زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ترجمان کے […]
-
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی لاہور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے لاہور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے […]
-
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹووڈو کی لاہور دھماکہ کی شدید مذمت
ٹورنٹو۔:(اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹووڈو نے لاہور دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لاہور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون‘ بھارتی وزیراعظم کا دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
اسلام آباد :(اے پی پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے اور لاہور بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ […]