منتخب کردہ کالم

آئس مین کو کس نے قتل کیا؟ (دال دلیا) ظفر اقبال

  • یہ 5300سال پہلے کے ایک وقوعۂ قتل کی پُراسرار کہانی ہے جو ایک تجربہ کار سراغ رساں کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے۔ جب اٹلی کے ایک چھوٹے سے عجائب گھر کی سربراہ نے انسپکٹر الیگزانڈرہورن جس کا تعلق میونخ پولیس سے تھا‘ کو بلا کر پوچھا کہ آیا اس نے کبھی برفانی معاملات کی […]

  • میں جس سے پیار کرتا ہوں (ترازو) محمد بلال غوری

    سرفراز بگٹی بلوچستان کے نوجوان وزیر داخلہ ہیں جن کے خلاف چند روز قبل نایاب جنگلی جانور مارخور کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ خبر پڑھتے ہوئے اچانک منیر نیازی کا ایک شعر یاد آیا اور میں چونک اٹھا۔اس غیر قانونی شکار اور منیر نیازی کے شعر میں کیا تال میل […]

  • آبی تنازعات اور بھارت کا منفی رویہ: سہیل احمد قیصر

    بھارت نے پاکستان کے ساتھ جو بلاجواز آبی تنازعات پیدا کررکھے ہیں اور اِن پر جس طرح سے مسلسل ہمیں ‘گھمن گھیریوں ‘میں اُلجھایا ہوا ہے، اُس کی ایک اورصورت20 سے 21 مارچ تک، دونوں ممالک کے انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کے دوران دکھائی دی، پہلے تو اُس نے ستمبر2016 ء میں اُڑی حملوں […]

  • سازشی عناصر پھر سرگرم (نئی دنیا) آغا مسعود حسین

    عرصے بعد ایک بار پھرحسین حقانی خبروں کی ”زینت ‘‘اور” رونق‘‘ بنے ہیں۔ اس سے قبل وہ میموگیٹ کی وجہ سے خاصے متنازع بن چکے تھے، بلکہ اس دوران انہیں خاصابرا بھلا بھی کہاگیا تھا، اس دوران ان پر ہونے والی تنقید اور تبصروں سے یہ امید کی جارہی تھی کہ وہ پاکستان دشمن رویہ […]

  • قبرستان

    آج جب میں قبر میں ٹانگیں لٹکائے بیٹھا ہوں تواس خوف سے بہرحال آزاد ہوں کہ بدکاروں کے قبرستان میں نہ دفنا دیا جائوں ۔ مائی سچّی واقعی سچّی تھی ۔ بڑے بوڑھے بتاتے ہیں کہ 70 برس پہلے دور دراز کے تمام دیہات میں کوثر بی بی( بعد ازاں جو مائی سچّی کے نام […]

  • ہندو جمہوریہ (سویرے سویرے) نذیر ناجی

    ہندو توا کے نئے پوسٹر بوائے، یوگی آدتیہ ناتھ کی یوپی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تقرری کی اطلاع ہندوستان کے سیکولر حلقوں اور اقلیتوں کے لئے ہی حیرت انگیز اور باعث تشویش نہیں تھی بلکہ موقر امریکی روزنامہ ”نیویارک ٹائمز‘‘نے بھی اس خبر کو حیرت و استعجاب کے ساتھ پیش کیا۔ اخبار نے اسی […]