دلچسپ خبریں

تدمر: داعش کے حملے 20شامی فوجی ہلاک

  • شام:(ملت+اے پی پی) کے وسطی علاقے تدمر کے قریب داعش کے حملوں میں 20شامی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق حمص صوبے میں تیفور ائیرپورٹ پر حملوں میں شامی فوجی اور حکومت کے حامی 20 جنگجو مارے گئے ہیں۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ ائیرپورٹ کے قریب ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، جس […]

  • سعودی عرب کا ایران کی مداخلت روکنے کے لیے سخت اقدام کا مطالبہ: عادل

    ریاض:(ملت+آئی این پی)سعودی عرب نے عالمی برادری سے ایران کی مداخلت روکنے کے لیے سخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے بارے میں کوئی بھی سمجھوتا خلیجی اقدام اور اقوام متحدہ کے فیصلے پر مبنی ہونا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر امریکی ہم منصب جان کیری […]

  • لبنان میں سعد حریری کی قیادت میں 29 رکنی کابینہ تشکیل

    بیروت:(ملت+آئی این پی)لبنان میں فیوچر پارٹی کے سربراہ سعد حریری کی قیادت میں ملک میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی۔ نئی تشکیل پانے والی حکومت میں 29 وزرا شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ کے سیکرٹری جنرل فواد فلیفل نے جاری کردہ ایک پریس بیان میں بتایا کہ نو منتخب وزیراعظم سعد حریری […]

  • لیبیا، سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک

    بن غازی : (ملت+اے پی پی) لیبیا کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ بن غازی شہر میں لیبیا کے سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے گانفودا علاقے میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول […]

  • شام، شمالی قصبے میں کار بم دھماکا، ترک فوجی ہلاک

    انقرہ : (ملت+اے پی پی) شمالی شام کے قصبے الباب میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ انقرہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ترک فوج کے ایک بیان کے مطابق اس بم دھماکے سے قبل اتوار کو ہونے والے جھڑپوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے […]

  • جوہری ڈیل کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے رہیں گے ،ایران

    تہران: (ملت+آئی این پی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران حکومت جوہری ڈیل کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری ایجنسی برائے توانائی کے سربراہ یوکیو امانو کے ساتھ ایک ملاقات میں روحانی نے کہا کہ تہران […]