دلچسپ خبریں

لیبیا،سرت سے داعش کو پسپا کر دیا گیا

  • طرابلس: (ملت+اے پی پی) لیبیا کی فوج نے سرت شہر سے داعش کو پسپا کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی ذرائع نے بتایا ہے اس لڑائی کے دوران داعش کے بہت سے شدت پسندوں نے ہتیھار ڈال دیے اور اب شہر کا مکمل انتظام حکومت کے حامی دستوں کے ہاتھ میں […]

  • ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

    امرتسر:(ملت+اے پی پی) ایران کا کہنا ہے کہ اگربھارت اورپاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارتی شہر امرتسر پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اورپاکستان چاہیں […]

  • ڈنمارک کا شام اور عراق سے اپنے طیارے واپس بلانے کا اعلان

    کوپن ہیگن: (ملت+آئی این پی)ڈنمارک نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد میں اپنے طیاروں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمار ک نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام اور عراق میں داعش تنظیم کے خلاف امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی […]

  • عراق میں 2885 افراد ہلاک اور 1380 زخمی ہو ئے ، اقوام متحدہ

    بغداد: (ملت+اے پی پی) عراق میں اقوام متحدہ کے امدادی دفتر نے کہا ہے کہ عراق میں نومبر کے مہینہ میں دہشت گردی، تشدد اور مسلح تنازعات کے باعث 2885 افراد ہلاک اور 1380 دیگر زخمی ہو ئے ہیں ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کے عراق میں امدادی دفتر کے حوالہ سے […]

  • شام میں جنگی طیاروں کی حلب میں بمباری؛45 جاں بحق

    دمشق / ماسکو:(ملت+اے پی پی) شامی شہر حلب میں جنگی طیاروں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 45 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شامی شہر حلب میں جنگی طیاروں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 45 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حلب میں قتل عام کی کارروائیوں کو رکوانے […]

  • سعودی عرب کا سپریم علماء کونسل کی تشکیل نو کا اعلان

    ریاض :(ملت+اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے سرکاری علماء بورڈ کی تشکیل نو کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مجلس شوریٰ میں کئی نئے ارکان کی شمولیت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں جاری ایک شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ سپریم علماء کونسل کی تشکیل […]