دلچسپ خبریں

شام میں روسی فضائی حملوں کا نشانہ صرف داعش ہے، لاوروف

  • لیما :(ملت+اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں روسی جنگی طیارے صرف داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں شروع ہونے والی اقتصادی سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ لاوروف کے […]

  • ایران ایٹمی معاہدے پر پوری طرح کار بند ہے

    ویانا : (ملت+اے پی پی) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران بدستور جوہری سمجھوتے پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔ یوکیا آمانو نے گزشتہ شام ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد […]

  • مصر کے صدر نےگرفتار 82 نوجوانوںکو معافی دے دی

    قاہرہ: (ملت+اے پی پی) مصر کے صدر فتح السیسی نے کریک ڈاؤن میں گرفتار 82 نوجوانوں کو معافی دے دی جس پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق معافی پانے والوں میں اسلامی اصلاحات کا پر چار کر نے والے ایک اینکرپرسن بھی شامل ہیں ۔ صدر […]

  • عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش حملہ میں 17 افراد ہلاک

    فلوجہ: (ملت+اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے […]

  • یمنی فوج نے شہر کے مشرقی حصوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

    صنعا: (ملت+اے پی پی) یمن کی سرکاری فوج اور اس کی اتحادی جنوبی مزاحمتی فورسز نے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی کے بعد تعز شہر کے مشرقی حصوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے تعز شہر کے مشرق میں […]

  • عراق، داعش کے ہاتھوں 300 سابق پولیس اہلکار قتل

    بغداد:(ملت+اے پی پی) عراق میں داعش کے شدت پسندوں نے300 سابق پولیس اہلکاروں کو قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا، انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مطابق سابق پولیس اہلکاروں کو 3 ہفتے قبل موصل شہر کے نواحی قصبے حمام العلیل میں قتل کیا گیا۔ سابق پولیس اہلکاروں کو گولی […]