خیبر پختونخوا خبریں

تودے میں پھنسے ماں اور بچوں کو زندہ نکال لیا گیا

  • پشاور:(اے پی پی) کوہستان میں دو بچوں سمیت تودے میں دبنے والی ماں معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی۔ ملبے تلے دبے مزید بیس افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔کوہستان کے اتھور گائوں میں پہاڑی تودے کے ملبے میں پھنسی ماں اور اس کے دو بچے چار روز بعد زندہ نکال لئے گئے۔ جس […]

  • کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی؛ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوہاٹ:(آئی این پی) درہ آدم خیل میں سپینہ تھانے کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سپینہ تھانے کے قریب کارروائی کی جس کے دوران سوزوکی پک اپ سےاسلحہ برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار […]

  • پشاور،چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور:(اے پی پی) پشاور،چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال اور گردو نواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 118 کلو میٹر جب کہ اس کا […]

  • پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل کرنے کیلئے تحقیق کے کلچرکو فروغ دینا ہوگا:پرویزخٹک

    صوابی:( اے پی پی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے در پیش مسائل پر قابو پانے اور معاشی ترقی کے لئے تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتیجہ خیز ریسرچ اور اپنے ہی ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے ہمارا ملک خاطر خواہ ترقی کے منازل […]

  • پشاورمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، پولیس اہلکارجاں بحق

    پشاور: بدھو ثمر باغ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پشاورکے علاقے بدھو ثمرباغ میں سڑک کے کنارے اس وقت زور دار دھماکا ہوا جب معمول کے گشت پر مامور ایک پولیس اہلکار وہاں پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار […]

  • الیکشن کمیشن نے خیبرکی طرف سے درخواست مستردکردی

    اسلام آباد:(اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بنوں میں ضلع اور تحصیل ناظمین کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کے انعقاد کے لئے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا صوبائی حکومت […]