خیبر پختونخوا خبریں

آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تغیرات سے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، عمران خان

  • اسلام آباد:(آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں ماحولیاتی تغیرات سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہلاکتوں پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے […]

  • طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی 75افراد جاں بحق

    :(آئی این پی)خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری نے تباہی مچا دی۔ سیلاب کے باعث 100 سے زائد مکان ملیامیٹ ہو گئے۔ 50 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ چھتیں، دیواریں گرنے اور حادثات میں 63 افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ مالاکنڈ […]

  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 16 جاں بحق

    شدید بارشوں سے مختلف مقامات پر سلائیڈ سے راستے بند ،ہرطرف خوف وہراس ،درجنوں مکانات تباہ ،مکین دربدر، برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد پن بجلی گھر تباہ ، شاہراہ قراقرم بند ، مسافر گاڑیاں پھنس گئی ،دریا سوات میں اونچے درجے کا سیلاب، ریڈ الرٹ جاری،پشاور میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں […]

  • فیل ہونے کا غم،آٹھویں جماعت کے نوجوان نے فائرنگ کر کے زندگی کا چراغ گل کردیا

    صوابی(آن لائن)موضع سرد چینہ میں آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج میں فیل ہونے پر نوجوان نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے زندگی کا چراغ گل کر دیا۔پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق طفیل ولد ملک آمان سکنہ سرد چینہ نے آٹھویں جماعت کا امتحان دیا تھا جس کا جمعرات کے […]

  • مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں:مولانا عطاء الحق درویش

    صوابی(آن لائن )نائب امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا و ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے اور امن کے گہوارے ہیں اس کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سو گندی موضع کوٹھا میں جامعہ عثمان بن عفان […]

  • چوہا تو مار دیا ،اب انعام کون دے گا؟

    پشاور:(اے پی پی)صوبائی دارالحکومت میں چوہوں کے سرکی قیمت تو مقررکردی گئی لیکن شہری پریشان ہیں کہ چوہے مار کر یہ انعامی رقم وصول کہاں سے کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے بعد شہریوں نے چوہا مار مہم کیلئے کمر کس لی ۔کسی نے ڈنڈا اٹھا کرچوہے کومار گرایا تو کسی نےغبارے کے ساتھ […]