خیبر پختونخوا خبریں

پشاور: خاصہ دار فورس کا قاتل گرفتار

  • پشاور:(اے پی پی)پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں خاصہ دارفورس کے حوالدار کوقتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ مسروقہ گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ خاصہ دار فورس کے حوالدار خان الدین کو 14 فروری کے روز حیات آباد فیز7 میں چاقو کے وار کرکے زخمی کیاگیا۔ اسے اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی […]

  • لورالائی: کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق

    پشاور(اے پی پی)ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جان بحق ہوگیا ۔ مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن زینت اللہ جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کوئلہ کان […]

  • چارسدہ تحصیل کچہری میں دھماکا ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 16 شہید

    چارسدہ: (اے پی پی)مہمند ایجنسی کی تحصیل شبقدر میںسیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 16 شہیدجبکہ 15زخمی ہوگئے ہیں۔ سیشن کورٹ میں عدالتی کارروائی کے دوران خودکش دھماکا دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ شبقدر کے علاقے میں واقع سیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھماکے […]

  • پشاور:قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،22افراد گرفتار

    پشاور(آئی این پی )پشاور پولیس نےقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر22 افراد حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ لاہوری گیٹ میں قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ مار ا گیا اور جوا کھیلنے میں مصروف 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے گرفتار قمار بازوں سے […]

  • مہمند ایجنسی :سیشن کورٹ کے قریب دھماکا،3 افراد جاں بحق

    شبقدر(آئی این پی )مہمند ایجنسی کی تحصیل شبقدر میں سیشن کورٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شبقدر کے علاقے میں بازار کے قریب واقع سیشن کورٹ کے احاطے میں دھماکا ہوا ہے،جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا۔تحصیل شبقدر میں […]

  • خیبرایجنسی : فورسز کی کاررروائی، بارود سے بھرے 2سلنڈر برآمد

    خیبرایجنسی(آئی این پی )سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے 6 سی این جی سلنڈرز برآمد کیے جن میں سے 2 بارود سے بھرے ہوئے تھے۔ کارروائی خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کی گئی جہاں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر نالاکھجوری کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپا مارا۔ دوران کارروائی مکان سے […]