بلوچستان خبریں

ہمارے دور میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات میں کافی حد تک پیشرفت ہوئی تھی: عبدالمالک

  • جعفرآباد(ملت + آئی این پی ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی تھی اب معلوم نہیں کہ فی الوقت صورتحال کس نہج پر ہے ، بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا […]

  • کوئٹہ حملے کے شہداء کے جسدخاکی ویگنوں اور بسوں میں بھجوانے سے متعلق خبریں اور تاثر غلط ہے

    کوئٹہ (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پو لیس ٹریننگ کا لج پرحملے میں شہید ہو نے والے نو جوانوں کی نعشوں کو ویگنوں اور بسوں میں بھیجوانے سے متعلق خبریں اور تاثر غلط ہے ، شہدا کی میتوں […]

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی کومعطل کر دیا

    کوئٹہ (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں سیکورٹی غفلت کامرتکب پائے جانے پر کمانڈنٹ (ڈی آئی جی ) پی ٹی سی کیپٹن (ر) طاہر نوید ، ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی (ایس ایس پی) یامین خان اور ڈی […]

  • بجلی چور ی میں ملوث 8افراد گرفتار

    رحیم یار خان۔27 اکتوبر(ملت + اے پی پی ) بجلی چور ی میں ملوث 8افراد گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کرکے کار روائی شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق ایس ڈی او میپکو کو اطلاع ملی کہ ججہ عباسیاں کے قریب 8 افراد ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں جس پر ایس ڈی […]

  • کوئٹہ،پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کیخلاف درج

    کوئٹہ (ملت + آئی این پی) کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 141،2016 ایس ایچ او نیوسریاب پولیس تھانہ خلیل احمد بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل […]

  • انوارالحق نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی

    کوئٹہ (ملت + آئی این پی )صوبائی سیکرٹری صحت انوارالحق بلوچ نے گذشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سول ہسپتال کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے زیر علاج زخمی ریکروٹس کی عیادت کی اس موقع پر ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر ایوب کاکڑ اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر فرید اللہ سمالانی […]