بلوچستان خبریں

جاں بحق ہونیوالوں میں سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعبدالمالک کابیٹا، بھائی شامل

  • کوئٹہ: (آئی این پی) سول ہسپتال میں ہونیوالے بم دھماکے میں جہاں بہت سے گھرانوں کے چشم چراغ جان کی بازی ہار گئے وہی جاں بحق ہونیوالوں میں اہم خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ،جاں بحق ہونیوالوں میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کے صاحبزادے اوربلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق […]

  • کوئٹہ دھماکہ ، نجی ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق

    کوئٹہ (آئی این پی )سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر ہونے والے خودکش حملے میں صحافی اور نیوز کیمرہ مین بھی شامل تھے۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر اس وقت خودکش حملہ ہوا جب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور […]

  • آٹھ اگست ایک مرتبہ پھر اہلیان کوئٹہ کیلئے بھیانک دن ثابت

    کوئٹہ (آئی این پی )8اگست کا دن ایک مرتبہ پھر اہلیان کوئٹہ کیلئے بھیانک خواب بن گیا ،تین سالوں میں یہ دوسری دفعہ ہے جب کوئٹہ میں اسی دن درجنوں افراد دھماکوں کے نتیجے میں جاں سے گئے ہیں، 8اگست 2013 کو ایس ایچ او محب اللہ داوی کو چاند رات کے دن مسلح افراد […]

  • وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کرکے کوئٹہ کے سول اہسپتال میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اگر حکومت سندھ کی مدد کی ضرورت پڑی تو ہر ممکن مدد کریں گے۔پیر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ […]

  • لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر ریاض کی کوئٹہ سول ہسپتال آمد

    کوئٹہ: (اے پی پی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر ریاض نے پیر کو کوئٹہ سول ہسپتال کادورہ کیااوربم دھماکے کی جائے وقوعہ کامعائنہ کیا، اس موقع پرانہیں واقعہ کی تفصیلات سے متعلق آگاہی دی گئی ۔کمانڈرسدرن کمانڈ نے زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں بہترطبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرانہوں نے […]

  • کوئٹہ: سول ہسپتال میں دھماکا، 53 افراد جاں بحق

    کوئٹہ /اسلام آباد(آئی این پی ) کوئٹہ میں سول ہسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں میڈیا کے نمائندوں اور وکلا سمیت 53 افراد جاں بحق جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، کوئٹہ میں سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں صحافی اور وکلا سمیت25 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے […]