بلوچستان خبریں

آواران میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

  • کوئٹہ:(اے پی پی) ضلع آواران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز فورس کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کردی جس نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ حملہ آورفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، تمام افراد نماز […]

  • جھل مگسی: پرانی دشمنی بناء پرفائرنگ ایک شخص قتل کردیا

    جھل مگسی: (اے پی پی) جھل مگسی کے علاقے میں پرانی دشمنی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیااورفرارہوگئے ۔لیویز کے مطابق پیرکو جھل مگسی کے علاقے نگارشاہ روڈ پر مسلح افرادنے پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے یاسرعلی نامی شخص کوقتل کردیااورموقع واردات سے فرارہوگئے۔لیویز کواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش کو […]

  • کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ: (اے پی پی) کوئٹہ کے مصروف ترین مین بازار اسٹیوٹ روڈ پرنامعلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پیرکو پولیس تھانہ انڈسٹریل کی حدود اسٹیوٹ روڈ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد افضل نامی شخص کوقتل کردیااورفرارہوگئے ۔پولیس کواطلاع ملتے ہی موقع پہنچ کر لاش […]

  • سرکاری ملازم عید کی چھٹیوں پر روانہ ، دفاتر ویران ہوگئے

    کوئٹہ(آئی این پی) سرکاری دفاتر میں عید کی تعطیلات (آج) منگل سے شروع ہونگی مگر سرکاری ملازمین پیر کو ہی دفاتر کو تالے لگا کر عید کی چھٹیوں پر چلے گئے،باقی ماندہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سرکاری دفاتر میں حکومت کی طرف سے کئے گئے […]

  • بولان،کوئلے کی کان کے مزدور کی تشدد زدہ لاش برآمد

    بولان (آئی این پی )بولان میں کوئلے کی کان پر کام کرنے والے مزدور کی تشددزدہ لاش برآمد کرلی گئی ۔ مچھ میں انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لاش فیاض احمد نامی شخص کی ہے جن کو نامعلوم افراد نے 21 جون کو اغوا کیا تھا۔ انھیں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی کمپنی کے […]

  • کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ: (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے عالمو چوک بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دوران کاروائی تین افراد کو گرفتار […]