خبرنامہ پاکستان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا15نومبر سے گیس کی قیمتوں 36فیصد اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 15نومبر سے گیس کی قیمتوں 36فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا ‘حکومت نے سبسڈی نہ دی تو باقاعدہ نوٹی فکشن 15نومبر کو جاری کر دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے وزیر اعظم ہاؤس ‘وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم کو لکھے جانیوالے خط میں بتایا ہے کہ موجودہ صورتحال میں 15نومبر سے گیس کی قیمتوں میں35فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے اور اگر حکومت یہ اضافہ نہیں چاہتی تو اس کیلئے زبانی کوئی حکم نہیں بلکہ اضافے کے مطابق سبسڈی دینا ہوگی اگر حکومت نے ہمیں کوئی جواب نہ دیا تو اضافے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکشن 15نومبر کو جاری کر دیا جائیگا۔