خبرنامہ پاکستان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

کراچی:(ملت آن لائن) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیں۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے نتیجے میں ملک بھر میں ایک بار پھر پٹرول کی قلت کا اندیشہ ہے۔ آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی جب کہ آج سہ پہر 3 بجے مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔ انہوں نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیں۔

……………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…مردان کی اسماء کے قاتل 11 روز بعد بھی قانون کی پکڑ میں نہ آسکے

مردان: (ملت آن لائن) اسماء قتل کیس 11 ویں روز میں داخل ہوگیا لیکن ملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔ فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہ ہوئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے پنجاب حکام سے رابطہ کر لیا جبکہ جے آئی ٹی میں ایک ماہر نفسیات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے پنجاب حکام سے رابطہ کر لیا جبکہ جے آئی ٹی میں ایک ماہر نفسیات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
زینب کیس کے ملزم کی گرفتاری کے بعد اب اسماء کیس کے فرانزک رزلٹ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف 230 سے زائد افراد سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے کے بعد تمام زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مشکوک افراد کے نمونے کراس میچ کے لئے بجھوائے جائیں گے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم آج اسماء کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کریگی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں ایک ماہر نفسیات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مقتولہ بچی سے جنسی زیادتی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔