خبرنامہ پاکستان

آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ،کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے وہ فکر نہ کریں انتخابی ٹکٹوں کا فیصلہ خود کروں گا ،جن لوگوں کو ٹکٹ دیے تھے پہلے ان کا احتساب ہوگا ،پارٹی انصاف اور احتساب کیلئے بنی تھی ،اپنے منشور پر قائم رہے گی ۔وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ2013 کے الیکشن کی تیاری نہیں تھی ،ٹکٹ ہولڈرز کا احتساب پہلے کیا جائے گا ،امیدواروں کی کارکردگی دیکھ کرخود ٹکٹ دوں گا ،ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے ،کارکن فکر نہ کریں انتخابی ٹکٹوں کا فیصلہ خود ہی کروں گا ۔عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیے تھے پہلے ان کا احتساب ہوگا ،پارٹی انصاف اور احتساب کیلئے بنی تھی ،ہمیشہ اپنے منشور پر قائم رہے گی ۔