خبرنامہ پاکستان

آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری ہے: چوہدری نثار

آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری ہے: چوہدری نثار

راولپنڈی:(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری ہے، این اے53 کے عوام نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔ہفتہ کو چوہدری نثار علی خان نے این اے 53ٹیکسلا کا دورہ کیا، چوہدری نثار سے ٹیکسلا کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری ہے۔این اے53 کے عوام نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔