خبرنامہ پاکستان

آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،مراد علی شاہ

آئندہ عام

آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،مراد علی شاہ

کراچی(ملت آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پی ایس ایل فائنل کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، فاروق ایچ نائیک، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو و دیگر ان ہمراہ تھے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے اسکی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے اور پی ایس ایل کا فائنل بھی احسن طریقے سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ہمارے نمائندے ہر جگہ سے کامیاب ہوں گے اور پارٹی واضح اکثریت سے کا میابی حاصل کرے گی۔قبل ازیں وزیراعلی سندھ کی سربراہی میں سینٹ انتخابات 2018 کیلئے ٹیکنوکریٹ اور خواتین نشست کے پیپلز پارٹی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن آفیس پہنچے، جہاں پر پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام منتخب امیدوارن کے چھان بین کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ پیپلز پارٹی کے5 رہنما ں ڈاکٹر سکندر میندھرو، تاج حیدر، ڈاکٹر یونس حیدر سومرو، انتھنی نوید اور انور لال دین کے ٹیکنوکریٹ نشستوں کے کاغذات نامزدگی کے کوائف کی چھان بین عمل کے بعد منظورکرلیے گئے۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو کے پہلے پرپوزر غلام قادر چانڈیو اور دوسرے جاوید ناگوری، تاج حیدر کے پرپوزرغزالہ لغاری اور دوسرے شہلا رضا تھے۔ ڈاکٹر یونس کے پہلے پرپوزر اویس شاہ اور دوسرے شاہینہ شیر علی تھے۔اقلیتوں پر انتھونی نوید کے پہلی پرپوزر شہباز بیگم اور دوسرے ستار راجپر جبکہ انور لال دین کے پہلے پرپوزر جام خان شورو اور دوسرے سکندر شورو تھے۔ خواتین کے 5 مخصوص نشستوں میں قرات العین مری، حمیرہ علوانی، کرشو بائی عرف کرشنا، ندا کھڑو اور رخسانہ زبیری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے جس میں قرات العین مری کے پہلے پرپوزر مکیش کمار چاولہ اور دوسرے فیاض بٹ، ہمیرہ علوانی کے پہلے پرپوزر سائرہ شلوانی اور دوسرے خیرالنسا مغل، کرشو بائی عرف کرشنا کے پہلے پرپوزر سردار شاہ اور دوسرے گیانچند ایسرانی ، ندا کھڑو کے پہلے پرپوزر مشتاق بھٹو اور دوسرے خورشید جونیجو جبکہ رخسانہ زبیری کے پہلی پرپوزر کلثوم چانڈیو اور دوسرے سلیم رضا تھے۔