اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اوراسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں شام کے اوقات میں سرد رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا ہے۔ گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت زیارت، سکردو میں منفی 02 اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں گرمی رہی جو بدھ کے روز بھی برقرار رہے گی۔