خبرنامہ پاکستان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔