خبرنامہ پاکستان

آئندہ ہفتے کے دوران بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے:میاں محمودالر شید

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ایک بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے جو جماعت حکومت مخالف تحریک سے باہر ہوگی وہ ختم ہوجائے گی‘ وزیراعظم نے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ معاشی معائنے کے لئے لندن جائیں گے ‘نواز شریف کا فنانشل چیک اپ بھی ضروری ہو چکا ہے ‘پاکستان کے حکمران حق حکمرانی اخلاقی طور پر کھو چکے ہیں پاکستان کی تاریخ میں بڑی تحریک چلے گی ‘آصف زرداری اور پیپلز پارٹی تحریک میں شامل ہوکر سابقہ غلطیوں کا کفارہ ادا کریں تمام دینی سیاسی جماعتیں تحریک کا ہر اول دستے کے طور پر شامل ہونگے ‘قومی تحریک حکمرانوں کے خلاف چلے گی (ن) لیگ نے جس طرح ملک کو لوٹا ہے اب عوام برداشت نہیں کریگی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر بڑا بریک تھرو ہوگاحکمرانون کو مستعفی ہونے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھے گاجو بھی تحقیقات کے نتیجے میں مجرم ثابت ہوں وہ جیلوں میں سڑیں حکمران ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں حکمرانوں کے خلاف نتیجہ خیز تحریک ہوگی تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر اکٹھی ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں کوشش ہوگی کہ سب اکٹھے چلیں پیپلز پارٹی میں زرا سیاسی سمجھ بوجھ ہوئی بھی قومی تحریک میں حصہ نہ لیا تو نقصان ہوگاخس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گی ‘ پیپلزپارٹی کے لئے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے ضرورت ہے ا ب وزیراعظم کے استعفے سے بات نہیں بنے گی بلکہ لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لانا ہوگی۔