خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہیگا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہیگا۔ تاہم ا کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہیگا تاہم فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔