خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہیگا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سکردومنفی 08، کالام، استورمنفی 06، ہنزہ، گوپس منفی04، گلگت منفی03، دیر، قلات، مالم جبہ، کوئٹہ منفی02، بگروٹ میں درجہ حرارت منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔