خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھرمیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بالائی سندھ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ۔آئندہ 48گھنٹوں میں زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آبادڈویژن)، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، قلات، ژوب، سبی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ 72، بدین 48، کراچی( لانڈھی 47، گلشن حدید 45، فیصل 40،ائیر پورٹ 36، گلستان جوہر 34، نارتھ کراچی 30، صدر 30، مسرور 26)، سبی 49، بارکھان 13، لسبیلہ 11، ژوب 05، لاہور(سٹی33، ائیرپورٹ16)، خانپور 29، بھکر16،قصور 13، کوٹ ادو 07، نورپور تھل 05، جھنگ 03، سرگودھا 02 ، بالاکوٹ 05، پاراچنار05، گڑھی دوپٹہ 02، گوپس 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔