خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش مری37، راولپنڈی (چکلالہ21، شمس آباد16)، چکوال20، اسلام آباد (زیروپوائنٹ، بوکرہ17، گولڑہ16، سیدپور12)، اوکاڑہ11، سرگودھا (ائیرپورٹ11، سٹی06)، کامرہ05، لاہور04، ساہیوال02، سیالکوٹ، جھنگ، جوہرآباد01، مظفرآباد28، گڑھی دوپٹہ22، راولاکوٹ19، کاکول22، بنوں21، بالاکوٹ20، مالم جبہ15، سیدو شریف09، کالام08، دیر06، رسالپور، چراٹ05، لوئر دیر04، پشاور01، استور، بگروٹ03، چلاس02، سکردو، ہنزہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔