خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود ر ہے گا:محکمہ موسمیات

اسلام آباد:(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود ر ہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ملتان،فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار 32،میرکھانی 08،دیر07، دروش06،چترال01۔پنجاب کے علاقے ملتان08،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ02، ڈی جی خان01 گلگت بلتستان کے علاقے استور07،گلگت ہنزہ02 بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد،سکھر،سبی، تربت،موہنجوداڑو، لاڑکانہ37،مٹھی، چھور ،جیکب آباد، روہڑی اور نورپورتھل میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔