خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، فاٹا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارہ چنار32،مالم جبہ28، بالاکوٹ09،ایبٹ آباد04،گڑھی دوپٹہ،لوئیر دیر03،سیدوشریف01 سکردو 10، استور06، چلاس03 مظفرآباد04۔ ْ مری03۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور،مٹھی38، شہید بینظیر آباد، سکھر، حیدرآباد، بدین، جیکب آباد، لسبیلا، رحیم یار خان 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔