خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ راولپنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان استور54، چلاس45، گوپس35، سکردو20، گلگت 18، بونجی 11،خیبرپختونخواہ کے علاقے پٹن میں 48،رسالپور 21، مالم جبہ20، کاکول19، کالام11،بالاکوٹ09، کوہاٹ 05،پشاور(ائیر پورٹ04)، سیدو شریف03، کشمیر کے علاقے مظفر آباد11، گڑھی دوپٹہ09، کوٹلی 02، پنجاب کے علاقے مری04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد39، مٹھی ، چھور ،سکھر38، جیکب آباد اور حیدر آباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔