خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24گھنٹے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا:محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان۔ کاشتکار حضرات خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کٹائی اور گہائی مکمل کریں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی، لاڑکانہ، نوکنڈی، شہید بینظیر آباد43، کوٹ ادو، مٹھی، سکھر، موہنجوداڑو، جیکب آباد، رحیم یار خان42، تربت،میرپورخاص، روہڑی، خانپور، بھکر، نور پورتھل، چھور، دالبندین، ڈی آئی خان41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔