خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، حیدر آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔