خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ اسلام آباد، کشمیر ،مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔