خبرنامہ پاکستان

آئینی بل کا تنازع، تحقیقاتی رپورٹ مکمل

آئینی بل کا تنازع، تحقیقاتی رپورٹ مکمل
اسلام آباد:(ملت آن لائن) آئینی بل میں متنازع ترمیم کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی۔ رپورٹ آج سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رپورٹ کے مندرجات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخلاقی طور پر مناسب نہیں ہو گا، تاہم اگر رپورٹ پر فوری عمل کیا جائے تو بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اب یہ میاں نواز شریف کی مرضی ہے کہ وہ رپورٹ منظر عام پر لاتے ہیں یا نہیں۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر عبوری رپورٹ پہلے ہی میاں نواز شریف کو پیش کر دی تھی۔