خبرنامہ پاکستان

آئینی ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا، شاہ محمود

آئینی ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا، شاہ محمود
اسلام آباد؛(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا،(ن)لیگ کورم پورا نہیں کر سکتی اور پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہیں ہوں گے۔ بدھ کو پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئینی ترمیم سرے چڑھتی دکھائی نہیں دے رہی، لگتا ہے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہیں ہوں گے اور (ن)لیگ کورم بھی پورا نہیں کرسکتی لہذا ترمیم کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا، جب یہ ناکام ہو جائیں گے تو پھرہو سکتا ہے ہم کوئی حل دے دیں۔

یک دوسرے کو بھائی کہہ کر بات کی گئی ہے۔بدھ کو پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میٹنگ مکمل ناکام ہوگئی ہے میرا اچکزئی صاحب سے جھگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس 63 ارکان کم ہیں انہوں نے کہا کہ 228بندے چاہئیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں 188 ارکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں ڈرا رہے ہیں محمود اچکزئی نے ڈرانے کا مشن اٹھایا ہوا ہے ہم پاکستان کے لئے جیئیں گے اور پاکستان کے لئے مریں گے۔