خبرنامہ پاکستان

آئین میں 24 ویں ترمیم کا بل 2016ء موخر

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) آئین میں 24 ویں ترمیم کا بل 2016ء موخر کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ناصر خٹک نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اس بل سے عدلیہ کی آزادی پر حرف آئے گا۔ فاضل رکن تحریک پر زور نہ دیں۔ ناصر خٹک نے وزیر قانون کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی تحریک پر زور نہیں دیا۔