خبرنامہ پاکستان

آئی ایم ایف کو پاکستان اسٹیل،پی آئی اے کی نجکاری کرانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ماہ سے پاکستان اسٹیل،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کرانے اوربجلی چوری روکنے کیلئے سمارٹ میٹرمنصوبہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہو گئے اور پالیسی سطح پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ آئی ایم ایف حکام کی طرف سے نجکاری پروگرام میں سست روی پر ایک مرتبہ پھر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے بجلی چوری روکنے کیلئے موثر اقدامات پر بھی زور دیا ہے، جس پر حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ماہ سے پاکستان اسٹیل،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کرانے اوربجلی چوری روکنے کیلئے سمارٹ میٹرمنصوبہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔(اح)