خبرنامہ پاکستان

آئی ایم ایف کےمشکورہیں کہ ہمارے پروگرام کوسپورٹ کیا، اسحاق ڈار

دبئی(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشکور ہیں،انہوں نے ہمارے پروگرام کو سپورٹ کیا ہے،رواں مالی سال میں ٹیکس محصولات میں 30فیصد اضافہ ہوا اور تین سال کے دوران محصولات میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے،آئندہ 2سال کے دوران ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح 13سے 15فیصد کے لے جائیں گے۔جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مشکور ہیں،انہوں نے ہمارے پروگرام کو سپورٹ کیا ہے،رواں مالی سال میں ٹیکس محصولات میں 30فیصد اضافہ ہوا اور تین سال کے دوران محصولات میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے،آئندہ دوسال میں معاشی اہداف حاصل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2016میں ہدف سے زائدٹیکس وصولی کی اور ایف بی آر نے مالی سال 2016میں 3115ارب روپے ٹیکس وصول کیا،انشاء اللہ دو سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13سے15 فیصد تک لے جائیں گے،مالی سال 2013میں ٹیکس نمو3.38فیصد تھی جبکہ پاکستان کو 2013میں ایک بڑی سرجری کی ضرورت رھی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں مکمل سپورٹ کر رہی ہے۔(خ م)