خبرنامہ پاکستان

آئی ٹی ٹاور کا ٹھیکہ ہماری حکومت میں سرکاری چینی کمپنی حاصل کیا تھا،

لاہور(ملت + آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے دور میں آئی ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہاکہ ٹی ٹاور کی تعمیر کے منصوبہ کی باقاعدہ انٹرنیشنل ٹینڈرنگ ہوئی تھی اور اس کا ٹھیکہ حکومت چین کی کمپنی چائنیز کنسٹرکشن کمپنی کو ملا تھا جس نے اس منصوبہ پر 70فیصد کام مکمل کر لیا تھا لیکن شہبازشریف نے حکومت حاصل کرنے کے بعد اس منصوبہ کو بند کر دیا تو ان کے اس اقدام پر حکومت چین پنجاب حکومت سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھی جس پر شہبازشریف نے معافی مانگی اور 30کروڑ روپے ہرجانہ دے کر آئی ٹی ٹاور کے منصوبہ پر اسی چینی کمپنی سے کام مکمل کرایا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چاہئے تو یہ ہے کہ شہبازشریف کے منصوبہ روکنے پر پنجاب کے سرکاری خزانہ سے جو 30کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا تھا وہ اُن کی جیب سے پورا کیا جائے۔