خبرنامہ پاکستان

آج سب سے بڑی ریلی نہ نکال سکےتواستعفیٰ دے دیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی کی تیاریاں جاری ہیں ۔ شیخ رشید اور عوامی تحریک کے رہنماؤں نے رحمان آباد کا دورہ کیا ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہتے آج راولپنڈی میں سب سے بڑی ریلی نہ نکال سکے تو استعفیٰ دے دیں گے ۔ شیخ رشید اور خرم نواز گنڈا پور نے ریلی کے روٹ کا دورہ کیا ۔ قصاص ریلی مری روڈ سے ہوتی ہوئی رحمان آباد پر اختتام پذیر ہو گی جہاں طاہر القادری اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔ شیخ رشید نے رانا ثناء اللہ کو سب سے بڑے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج راولپنڈی میں لوگ اکھٹے نہ کر سکے تو استعفیٰ دے دیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، دو ہزار پولیس اہلکار ریلی کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔