خبرنامہ پاکستان

آج سے مزید بارش اوربرفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ (آج ) جمعہ کے روز سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثر بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر، سندھ میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں ، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے ۔