خبرنامہ پاکستان

آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف

آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام توانائیاں میگا پروجیکٹ کوجلد مکمل کرنے پرلگائیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن منصوبے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اکتیس شرائط کے ساتھ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ لاہور کے گیارہ تاریخی ورثوں کے لیے دس کروڑ کا فنڈ مختص کیا جائے، فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانےکے لیے ماہرین کی کمیٹی ایک سال تک کام کرے۔