خبرنامہ پاکستان

آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں: شیخ رشید

آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں: شیخ رشید

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ایل این جی کی درآمد میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شیخ رشید احمد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست منظور کرلی گئی جس کی سماعت 12 افروری سے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایل این جی کی درآمد میں بالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر کی تھی۔ درخواست میں شیخ رشید احمد نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایل این جی درآمد میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیاں کی گئیں لہذا عدالت ایل این جی معائدے کو کالعدم قرار دیتےہوئے شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دے۔
ایل این جی کیس کوسپریم کورٹ میں بےنقاب کرنےجارہےہیں‘ شیخ رشید
درخواست کی سماعت 12 فروری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپریم کورٹ میں کرے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ثابت کروں گا شاہد خاقان ایل این جی میں پارٹنر ہیں، ثابت نہ کرسکا تو سیاست سے دستبردار ہوجاؤں گا۔ نواز شریف خود کو شیخ کو مجیب کہتے ہیں، نواز شریف نے آزاد کشمیر میں جلسہ کیا مگر مودی کا نام تک نہ لیا یہ لوگ اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف نے آج تک کلبھوشن یادیو کو جاسوس نہیں کہا، ایل این جی کیس میں سب سے پہلی مٹھائی لو دھراں‌میں بانٹوں گا، شیخ رشید نواز شریف کا خندان جیل میں نہ گیا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے ایوان کی سربراہی کا منصب شاہد خاقان عباسی کو سونپا تھا جنہوں نے ایوان سے رائے شماری میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھایا تو شیخ رشید نے اُن کے خلاف ایل این جی کیس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی درخواست گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان کو اندر کراؤں گا، شیخ رشید یاد رہے کہ گزشتہ سال 19 ستمبرکوعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان عباسی کو اندر کراؤں گا۔