خبرنامہ پاکستان

آرمی چیف کا قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوارکیساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال

وری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتی ہے، وہ امن اور جنگ کی حالت میں ان کے ساتھ پر کھڑی رہے گی،چیئرمین کمیٹی سہیل منصور کی آرمی چیف سے گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارنے جی ایچ کیو کا دورہ کیاجہاں اسے سرحدوں پر سلامتی کی تازہ صورتحال ، اندرونی خطرات اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ارکان کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے چیئرمین سہیل منصور کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوآرٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمیٹی ارکان کا خیر مقدم کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے کمیٹی کو سرحدوں پر سیکیورٹی کی مومودہ صورتحال درپیش اندرونی خطرات اور کسی بھی جارحیت، خطرے یا چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس دوران آرمی چیف نے قومی سلامتی سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال ۔اس دوران چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منصوبے پرتپاک اور جی ایچ کیو میں بہترین مہمان نوازی پر تمام ممبران کی طرف سے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتی ہے اور وہ امن ہو یا جنگ ہر حالت میں اس کی پشت پر کھڑی رہے گی ۔