پشاور:(آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور ہیڑ کوارٹرز میں خصوصی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارڑز پشاور میں خصوصی ایپیکش کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اورفاٹا کے آئی ڈی پیزکی دوبارہ اپنے آبائی علاقوں میں بحالی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔