خبرنامہ پاکستان

آرمی چیف کے بینرزحکومتی رٹ کیلئے چیلنج تھے: خورشید شاہ

اسلام آباد: (آئی این پی) شہر اقتدار سے جاری بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایک برائے نام پارٹی کے سربراہ نے شاہراہوں پر خلاف آئین بینرز لگوائے مگر حکومت میں اتنی بھی جرات نہ ہوئی کہ وہ ان بینروں کو اتارنے کا حکم دیتی، یہ بینرز حکومتی رٹ کیلئے کھلا چیلنج تھے، پنجاب ہاؤس میں آستینیں چڑھا کر باتیں کرنے والے وزراء کی جرات کہاں چلی گئی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ان بینرز سے قابل فخر جنرل راحیل شریف کی اپنی پوزیشن پر بھی سوالیہ نشان لگا، یقین ہے کہ ان بینروں کے ذریعے کی گئی سیاست کا جنرل راحیل شریف کو علم بھی نہیں ہو گا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مودی کے دوستوں کی نظروں میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کی کوئی بھی حیثیت نہیں کیونکہ ان کی سیاست صرف آزاد کشمیر میں دھینگا مشتی کرنے اور گالیاں دینے تک ہی محدود ہے۔